قائدِاعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک

NADRA CNIC Blocked
فائل فوٹو
Updated | Published July, 27 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے قائدِاعظم نامی شہری کے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔

کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا مؤکل ایک تاجر ہے اور اس کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے باعث اسے روزمرہ کاروباری اور مالی معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے شہری بینکنگ، سرکاری امور اور دیگر ضروری خدمات سے بھی محروم ہو گیا ہے، لہٰذا عدالت نادرا کو شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کرے۔

دورانِ سماعت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ریکارڈ کی بنیاد پر بلاک کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایسے معاملات کی جانچ پڑتال کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے، اس لیے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا ہوگا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کیس کے تمام متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات کے ساتھ نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو، تاکہ اس کے شناختی کارڈ سے متعلق معاملے کا قانونی اور انتظامی طریقہ کار کے تحت جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ

عدالت نے قرار دیا کہ نادرا بورڈ درخواست گزار کا مؤقف سننے اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ اس ہدایت کے ساتھ عدالت نے درخواست نمٹا دی اور واضح کیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بعد اگر ضرورت محسوس ہوئی تو درخواست گزار دوبارہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.81 ▲ 0.71
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,133 ▲ 373
Gold 22K Per Tola 386,955 ▲ 342
Gold 21K Per Tola 369,366 ▲ 326
Gold 18K Per Tola 316,600 ▲ 279
Silver Per Tola 6,060 ▲ 71
Platinum Per oz (USD) 1,593 ▼ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں