پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، بارش میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر پابندی

Punjab Section 144
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published July, 27 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے مون سون بارشوں کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بارش کے جمع شدہ پانی، دریاؤں، نہروں، ڈیموں، تالابوں اور جھیلوں میں نہانے، تیراکی اور بغیر اجازت کشتی رانی پر آئندہ 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں اور عوامی مقامات پر جمع ہونے والے بارش کے پانی میں نہانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح ڈیموں، دریاؤں، نہروں، جھیلوں، تالابوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں ہر قسم کی تیراکی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی پیشگی اجازت کے بغیر کشتی رانی بھی نہیں کی جا سکے گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت نافذ کی گئی ہیں۔ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے اور دریاؤں و نہروں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں خصوصاً بچوں اور نوجوانوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شدید بارشوں کے دوران جمع شدہ پانی یا تیز بہاؤ والے آبی مقامات میں نہانا اور تیراکی کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

انتظامیہ نے والدین سے بھی اپیل کی کہ اپنے بچوں کو بارش کے پانی، نہروں اور دیگر آبی مقامات سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کونسے علاقوں میں 10 گھنٹے تک بجلی بند رہے گی،شیڈول جاری

محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ساتھ ہی عوامی آگاہی مہم چلانے کا بھی حکم دیا گیا تاکہ شہری پابندیوں سے باخبر رہیں اور اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.81 ▲ 0.71
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,133 ▲ 373
Gold 22K Per Tola 386,955 ▲ 342
Gold 21K Per Tola 369,366 ▲ 326
Gold 18K Per Tola 316,600 ▲ 279
Silver Per Tola 6,060 ▲ 71
Platinum Per oz (USD) 1,593 ▼ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18
Diesel HSD Per Litre 252.60
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں