لیسکونے خراب ہونیوالے ٹرانسفارمرز کو فوری تبدیل کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

LESCO Transformer Replacement Plan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 26 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) مون سون سیزن میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی کیلئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

کمپنی نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 200 ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمرز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق بارشوں، آندھیوں اور دیگر وجوہات کے باعث اکثر علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے یا خراب ہونے کے واقعات سامنے آتے ہیں، جس کے باعث صارفین کو طویل وقت تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نئی حکمت عملی کے تحت مختلف سب ڈویژنز کو ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ خراب ٹرانسفارمر کی جگہ فوری طور پر عارضی بجلی بحالی کا انتظام کیا جا سکے۔

ٹرالی ٹرانسفارمرز کی موجودگی سے بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا عمل تیز ہو جائے گا اور صارفین کو گھنٹوں یا دنوں تک بجلی کی بندش کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ جب خراب ٹرانسفارمر کی مرمت یا نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا جائے گا تو عارضی طور پر لگایا گیا ٹرالی ٹرانسفارمر واپس ہٹا لیا جائے گا۔

لیسکو انتظامیہ کے مطابق مون سون کے دوران بجلی کے نظام کو مستحکم رکھنے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں فیلڈ عملے کی تیاری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وسائل میں اضافہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں آئندہ 5 روز گرج چمک کے ساتھ برسات کی پیشگوئی

بجلی صارفین نے لیسکو کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے خاص طور پر بارشوں کے موسم میں بجلی کی بندش کے مسائل میں کمی آئے گی اور شکایات کے ازالے کا عمل مزید بہتر ہو سکے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86 ▲ 0.17
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.10 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.10 ▲ 0.08
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.66 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.03 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,760 ▼ 8,181
Gold 22K Per Tola 386,613 ▼ 7,499
Gold 21K Per Tola 369,040 ▼ 7,158
Gold 18K Per Tola 316,320 ▼ 6,136
Silver Per Tola 5,988 ▼ 226
Platinum Per oz (USD) 1,601 ▼ 44.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.18 ▲ 3.66
Diesel HSD Per Litre 252.60 ▲ 52.62
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.14 ▲ 67.43
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں