آزاد جموں و کشمیر: 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

آزاد جموں و کشمیر حکومت
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عام تعطیل کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
مظفرآباد (ویب ڈیسک) 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، تعطیل کا اطلاق صرف میرپور ڈویژن کے اضلاع میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق صرف میرپور ڈویژن کے اضلاع میں ہوگا، جہاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مراحل میں کرائے جائیں گے، جبکہ پرامن انتخابات کے لیے پاک فوج سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوں گی جبکہ 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر اور 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ کرائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کو مرحلہ وار منعقد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی، انتظامی سہولت اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں