سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

Gold Price in Pakistan Today
فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی منڈی میں گزشتہ روز کی نمایاں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھنے سے 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 297 روپے کی سطح پر آگئی، جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 53 ڈالر پر ٹریڈ ہونے لگا۔ عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، عالمی منڈی میں فی اونس سونا 46 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 50 ڈالر تک آگیا تھا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 944 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے پر پہنچ گیا تھا، جبکہ فی تولہ چاندی 61 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 309 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں