دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب وارننگ جاری

Chenab River Flood
فائل فوٹو
Updated | Published July, 25 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں سیلاب کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

ادارے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پلکھو نالہ وزیرآباد میں بھی پانی کی سطح درمیانے درجے کے سیلاب تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ اور تریموں، دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ اسی طرح نالہ ایک اور پلکھو نالہ کینٹ پل پر بھی کم درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں دریائے چناب کے مرالہ، خانکی، قادرآباد اور چنیوٹ پل پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ تریموں بیراج پر پانی کی سطح بڑھ کر درمیانے درجے کے سیلاب تک پہنچ سکتی ہے۔

ادارے کے مطابق گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، ملتان، حافظ آباد اور لاہور کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے برساتی ندی نالوں، شمالی بلوچستان اور آئندہ دو روز کے دوران ڈی جی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی اچانک سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل کب تک برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جاری

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ متاثرہ علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ اداروں کو حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، ریسکیو ٹیموں کی مکمل تیاری اور بند ہونے والی شاہراہوں کی فوری بحالی کے انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.69 ▼ 0.16
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.74 ▼ 0.33
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.02 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▼ 0.28
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.60 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,941 ▲ 3,725
Gold 22K Per Tola 394,112 ▲ 3,414
Gold 21K Per Tola 376,198 ▲ 3,259
Gold 18K Per Tola 322,456 ▲ 2,793
Silver Per Tola 6,214 ▲ 69
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 9.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.52 ▲ 4.40
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں