سرکاری ملازمین کیلئے سفری الاؤنس کا اعلان

Government Employees Allowance Increase
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 24 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے کنوینس (سفری) الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا، جس سے صوبے کے ہزاروں ملازمین مستفید ہوں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے کنوینس الاؤنس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کا ماہانہ کنوینس الاؤنس 1 ہزار 785 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 677 روپے کر دیا گیا۔ اسی طرح گریڈ 5 سے 10 تک کے ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا کر 2 ہزار 898 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 4 ہزار 284 روپے ماہانہ کر دیا گیا، جبکہ گریڈ 16 سے 20 اور اس سے اوپر کے افسران کا سفری الاؤنس بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت خیبرپختونخوا کے اس فیصلے کو ملازمین کیلئے مالی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مہنگائی کے باعث روزمرہ اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کابینہ کی جانب سے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے سفری الاؤنس میں اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں