ملتان میں 22 جولائی کو چھٹی کا اعلان

Multan Local Holiday 2026
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 20 2026 |
ملتان: (ویب ڈیسک) ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر، ضلعی دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تعطیل عرس کی تقریبات کے پیش نظر دی گئی ہے تاکہ زائرین اور شہری مذہبی رسومات اور تقریبات میں آسانی کے ساتھ شرکت کر سکیں۔

واضح رہے کہ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کا شمار برصغیر کے عظیم صوفی بزرگوں میں ہوتا ہے، ہر سال ان کے عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ عرس کے موقع پر ملتان میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں، جن میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی شامل ہوتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کی تقریبات کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سے مفت ای اسکوٹی لینے کی اہلیت اور طریقہ سامنے آگیا

واضح رہے کہ ملتان کو صوفیا کرام کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے، جہاں مختلف بزرگانِ دین کے مزارات موجود ہیں، حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کا عرس ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے زائرین شرکت کیلئے پہنچتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.72
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.39 ▲ 0.04
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,705
Gold 22K Per Tola 383,813
Gold 21K Per Tola 366,367
Gold 18K Per Tola 314,029
Silver Per Tola 5,826
Platinum Per oz (USD) 1,599
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں