بجلی 10 گھنٹے تک بند رہے گی، شیڈول جاری
آئیسکو حکام کے مطابق بجلی کی بندش صرف ان علاقوں میں کی جائے گی جہاں سسٹم کی بہتری، مرمت اور ترقیاتی کام جاری ہیں۔ کمپنی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی بندش کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق 132 کے وی اے ڈبلیو ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنجانی۔ برہان ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام کے باعث صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
اسی طرح 132 کے وی چکوال، بھگوال، تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی۔ پلندری اور 132 کے وی نیو واہ۔ بہتر موڑ ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام کے باعث متعدد علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ یہ آج کے شیڈول میں سب سے طویل بجلی بندش کا دورانیہ ہوگا۔
اسلام آباد سرکل کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے، کری، رہارہ، ایچ ایم پاک زونگ اور آئی ٹی پارک فیڈرز سے منسلک علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔
راولپنڈی کینٹ سرکل کے غزن خان فیڈر سے منسلک علاقوں میں صبح 5 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی، جبکہ جہلم سرکل کے متو فیڈر سے وابستہ علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آن لائن شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلیے زبردست سہولت متعارف
دوسری جانب جی ایس او سرکل میں نیلہ، سال، بلکسر، کوٹ چودھریاں، پہلی، ڈلہا اور کرسال سمیت مختلف علاقوں میں صبح 6 بج کر 30 منٹ سے 10 بج کر 30 منٹ تک بجلی بند رکھی جائے گی۔
آئیسکو حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بجلی بندش سے قبل ضروری انتظامات مکمل کرلیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کمپنی کے متعلقہ رابطہ مراکز سے رابطہ کریں۔