پاکستان جی ایس پی پلس سے سب سے زیادہ مستفید ہونیوالا ملک قرار

یورپی کمیشن کی تازہ جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان کو بدستور اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار دے دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published July, 16 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) یورپی کمیشن کی تازہ جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان کو بدستور اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار دے دیا گیا۔

یورپی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان کی 7.5 ارب یورو مالیت کی برآمدات جی ایس پی پلس رعایتوں سے مستفید رہیں، جی ایس پی پلس کے باعث پاکستان کو 2024 میں تقریباً 732 ملین یورو کی ٹیرف بچت حاصل ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس رعایتوں سے استفادے کی شرح 95.1 فیصد تک پہنچا دی، سال 2024 میں یورپی یونین نے پاکستان کی مجموعی برآمدات کا 28 فیصد درآمد کیا، پاکستانی ملبوسات، ٹیکسٹائل، چمڑے، تیار خوراک اور دیگر مصنوعات نے یورپی رعایتوں سے نمایاں فائدہ اٹھایا۔

یورپی کمیشن کے مطابق پاکستان نے جی ایس پی پلس سے متعلق تمام 27 بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق برقرار رکھی، پاکستان نے یورپی یونین کے مانیٹرنگ عمل کے ساتھ مسلسل اور باقاعدہ تعاون جاری رکھا، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو عالمی اے اسٹیٹس کا حصول، پاکستان کی اہم ادارہ جاتی پیش رفت قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں قومی کمیشن برائے اقلیت کے قیام سے متعلق قانون سازی کو اقلیتوں کےتحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا جبکہ انسداد تشدد قانون کے عملی قواعد، تربیتی اقدامات اور جیل اصلاحات کو رپورٹ میں مثبت پیش رفت کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

خواتین کے تحفظ، گھریلو تشدد کے تدارک اور کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون سازی کو نمایاں پیش رفت قرار دیا گیا جبکہ محنت کشوں کے حقوق، جبری مشقت کے خاتمے اور بچوں کی مشقت کے انسداد کے اقدامات کو رپورٹ میں سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود کا جیل سے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت بارے اہم بیان

رپورٹ میں پاکستان کی موسمیاتی پالیسی، کاربن مارکیٹ کے رہنما اصولوں اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سے متعلق اقدامات کا اعتراف کیا گیا جبکہ انسداد منشیات کے نئے قوانین اور ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ نظام کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یورپی یونین نے پاکستان کے لیے 400 ملین یورو کے ترقیاتی اور اصلاحاتی تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں