16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے درخواست جمع کرائی/ فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published July, 15 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، جس میں کم عمر صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کا نظام متعارف کرانے اور مؤثر قانونی و ریگولیٹری اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے مضر اثرات، سائبر بُلنگ، آن لائن استحصال اور نامناسب مواد سے تحفظ فراہم کرنا ریاست کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی کال سینٹر بے نقاب، پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار گرفتار

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال کے لیے عمر کی مؤثر تصدیق کا نظام وضع کیا جائے اور اس حوالے سے مناسب قانون سازی کی جائے۔ ساتھ ہی وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے مؤثر ریگولیٹری اور نگرانی کا نظام تشکیل دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی بعض ریاستوں سمیت مختلف ممالک کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین اور عمر کی پابندیاں متعارف کرا چکے ہیں، جبکہ پاکستان میں بھی بچوں کے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

سارہ احمد نے کہا کہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور بچوں کے بہترین مفاد کے تحفظ کے لیے ضروری قانونی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.74 ▲ 1.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.16 ▲ 0.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,136 ▼ 3,247
Gold 22K Per Tola 390,624 ▼ 2,977
Gold 21K Per Tola 372,869 ▼ 2,841
Gold 18K Per Tola 319,602 ▼ 2,435
Silver Per Tola 6,179 ▼ 65
Platinum Per oz (USD) 1,620 ▼ 14.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں