آج کن شہروں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Pakistan Weather Today
فائل فوٹو
Updated | Published July, 15 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم اور بارشوں کے حوالے سے تازہ پیشگوئی جاری کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں بارش، بوندا باندی اور جزوی ابر آلود موسم کی نوید سنائی ہے۔

بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ دیگر مقامات پر گرم اور حبس زدہ موسم برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور میں علی الصبح ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان موجود ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔ وقفے وقفے سے تیز رفتار ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جس سے موسم نسبتاً بہتر رہنے کی امید ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں آج موسم گرم اور شدید حبس والا رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم صبح اور شام کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.74 ▲ 1.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.16 ▲ 0.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,136 ▼ 3,247
Gold 22K Per Tola 390,624 ▼ 2,977
Gold 21K Per Tola 372,869 ▼ 2,841
Gold 18K Per Tola 319,602 ▼ 2,435
Silver Per Tola 6,179 ▼ 65
Platinum Per oz (USD) 1,620 ▼ 14.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں