روٹی 25 روپے کی جائے: نان ایسوسی ایشن کا مطالبہ

نان روٹی ایسوسی ایشن
روٹی کی قیمت 16 روپے سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 13 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) نان روٹی ایسوسی ایشن نے تندور بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے روٹی 25 روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں روٹی کی قیمت 16 روپے سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تندور بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔


صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل نے کہا کہ موجودہ قیمت پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا، اس لیے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سادہ روٹی کی نئی قیمت 25 روپے مقرر کرے کیونکہ روٹی کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ 5 کپ کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد

انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث تندور مالکان کو مہنگی ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے، جبکہ پیرا فورس اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بلاوجہ تندور مالکان کو تنگ کرتی ہیں۔

آفتاب اسلم گل نے مطالبہ کیا کہ اگر گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے، آٹے کی قیمت کم کی جائے اور مناسب وزن کے آٹے کے تھیلے دستیاب کیے جائیں تو روٹی سستی بھی فروخت کی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے دستیاب تھے، لیکن اب 15 کلو کا تھیلا فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومتی رویہ تبدیل نہ ہوا تو تندور مالکان احتجاجاً اپنے تندور مکمل بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں