معروف عالم دین مولانا محمد اکرم سعیدی ٹریفک حادثے میں جانبحق

Maulana Muhammad Akram Saeedi Death
فائل فوٹو
Updated | Published July, 13 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر ملتان میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کراچی کے معروف عالم دین اور خطیب مولانا محمد اکرم سعیدی شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد اکرم سعیدی کے حادثے کی اطلاع جمعہ کے روز سامنے آئی، جس کے بعد ان کے چاہنے والوں اور دینی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ حادثے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں انہیں شدید زخمی حالت میں دیکھا گیا، جہاں وہ علاج کیلئے موجود تھے۔

مولانا محمد اکرم سعیدی کراچی کے علاقے گلشنِ حدید کی معروف جامع مسجد اور دارالعلوم دیارِ حبیب سے وابستہ تھے، جہاں وہ طویل عرصے تک امام اور خطیب کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔ اپنی خطابت، دینی خدمات اور نعت گوئی کے باعث انہیں مختلف حلقوں میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد کراچی، ملتان اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ان کی خطابت اور نعت خوانی کی ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہیں، جبکہ اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

علمائے کرام اور مذہبی شخصیات نے مولانا محمد اکرم سعیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے کئی دہائیوں تک دین کی خدمت کی اور لوگوں کی رہنمائی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں نظر آنے والا پراسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ہوگئی

ذرائع کے مطابق مولانا محمد اکرم سعیدی کی نمازِ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں