کوئٹہ میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افراد قتل

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published July, 12 2026 | Muhammad Bilal
کوئٹہ: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ واشک کے علاقے ماشکیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا، مسلح افراد نے دکانوں پر فائرنگ کی جہاں پنجابی مزدور کام کر رہے تھے، فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ماشکیل میں نہتے اور بے گناہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید ہونے والے صرف پنجابی مزدور نہیں تھے وہ پاکستان کے شہری، محنت کش اور ہمارے اپنے بھائی تھے، ان معصوم شہریوں پر حملہ کسی ایک صوبے یا قومیت پر نہیں بلکہ پاکستان کی وحدت، آئین اور ریاست پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی نام نہاد تحریک کا لبادہ اوڑھنے والے دہشت گرد نہتے مزدوروں کو نشانہ بنا کر اپنے مکروہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکے ہیں، دہشت گردوں کا مقصد کسی حق کی جدوجہد نہیں بلکہ دہشت، نفرت، خونریزی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کیلئے تاحیات پنشن بحال

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، پاکستانی شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، دہشت گردی میں ملوث ہر مجرم کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید فیصلہ کن ہو گی، پاکستان کی ریاست دہشت گردی کے سامنے نہ کبھی جھکی ہے، نہ جھکے گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں