لندن میں عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی گھر فروخت کیلیے پیش
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق "اورملی لاج" (Ormeley Lodge) نامی اس تاریخی جائیداد کی طلب کردہ قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ (25 ملین پاؤنڈ) رکھی گئی ہے۔
جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن پر واقع یہ پراپرٹی رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے۔ ابتدائی جارجین دور میں تعمیر ہونے والی یہ شاندار رہائش گاہ تقریباً 15,814 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے، جس میں 10 بیڈ رومز، 7 باتھ رومز، وسیع باغات اور ایک علیحدہ کاٹیج بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط
یہ رہائش گاہ اس حوالے سے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ عمران خان نے 2006 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد "پکار"مہم کے لیے اسی گھر سے متعدد خصوصی پیغامات اور ٹی وی شوز ریکارڈ کروائے تھے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق تاریخی اور منفرد طرزِ تعمیر کی حامل یہ پراپرٹی اب باضابطہ طور پر فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کر دی گئی ہے، جہاں اس کی بلند قیمت اور تاریخی اہمیت کے باعث اسے غیر معمولی توجہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔