کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل سے چیف جسٹس آف پاکستان کو یاددہانی کیلئے خط لکھا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 11 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے چیف جسٹس آف پاکستان کو یاددہانی کیلئے خط لکھ دیا۔
وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی مقدمات کا ٹرائل منصفانہ نہیں، آئینی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، پولیس اہلکاروں کے بیانات پر سزائیں سنا دی گئیں، ٹھوس شواہد موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا “خیبر پختونخوا اوپن وائی فائی” منصوبے کا افتتاح
خط میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ، سیف سٹی ریکارڈ، جیوفینسنگ اور ڈیجیٹل شواہد پیش نہیں کئے گئے، سیاسی قیدیوں کی اپیلوں پر فوری سماعت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے استدعا کی ہے کہ غیر مصدقہ سرکاری گواہی پر دی گئی سزاؤں کا آئینی معیار پر جائزہ لیا جائے ،عدالتی آزادی، غیر جانبداری اور شفاف ٹرائل کو یقینی بنایا جائے۔