سہیل آفریدی کا “خیبر پختونخوا اوپن وائی فائی” منصوبے کا افتتاح

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ’’خیبرپختونخوا اوپن وائی فائی‘‘ منصوبے کا افتتاح کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 10 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبرپختونخوا اوپن وائی فائی‘‘ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

منصوبے کے تحت ابتدائی مرحلے میں پشاور کے سرکاری اسپتالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔ پشاور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ صوبے کی تمام سرکاری جامعات اور کالجوں میں بھی مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پشاور کے اہم سرکاری مقامات کو اس سہولت سے آراستہ کیا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں ایبٹ آباد، مردان، سوات، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک منصوبے کو توسیع دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا تقریباً 70 سے 80 فیصد ڈیجیٹل گورننس کی جانب بڑھ چکا ہے اور حکومت سرکاری خدمات کو مرحلہ وار پیپر لیس بنانے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمتوں میں 2 فیصد کمی

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور نوجوانوں کو معاشی مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں ای کامرس کا بڑھتا رجحان خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ نے انٹرنیٹ کی رفتار کم کرنے اور بندش پر تنقید کرتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ اس سے نوجوانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضم اضلاع میں اب بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جہاں انٹرنیٹ تو درکنار موبائل سروس بھی دستیاب نہیں۔

انہوں نے معاشی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور مالی سال 2026-27 صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.17 ▲ 0.61
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.99 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.00 ▲ 1.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.75 ▲ 0.17
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▲ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 425,755 ▼ 2,097
Gold 22K Per Tola 390,276 ▼ 1,922
Gold 21K Per Tola 372,536 ▼ 1,835
Gold 18K Per Tola 319,317 ▼ 1,573
Silver Per Tola 6,101 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,597 ▼ 40.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں