200 یونٹس کی حد پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ
نئی ہدایات کے مطابق اگر کسی پروٹیکٹڈ صارف کے بجلی کے استعمال میں 200 یونٹس سے ایک یونٹ بھی زیادہ ریکارڈ ہوا تو اس کے بل میں کسی قسم کی کریکشن نہیں کی جائے گی۔
فیسکو حکام نے بلنگ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلنگ میں غفلت یا کوتاہی کے مرتکب متعلقہ عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس پر سفر کرنے والی خواتین کے لیے خوشخبری
حکام کے مطابق اگر کوئی صارف چھ ماہ کے دوران ایک بار بھی مقررہ 200 یونٹس کی حد سے تجاوز کرتا ہے تو اس کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری ختم ہو جائے گی اور اسے متعلقہ ریگولر ٹیرف کے تحت بل ادا کرنا ہوگا۔
فیسکو نے تمام متعلقہ افسران اور عملے کو نئی بلنگ پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے مقررہ 200 یونٹس کی حد پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔