پنجاب حکومت کا "اپنا گھر، محفوظ گھر" پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے
فوٹو بشکریہ سی ایم میڈیا سیل
Updated | Published July, 8 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے "اپنا گھر، محفوظ گھر" پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت "اپنی چھت، اپنا گھر" اور "اپنی زمین، اپنا گھر" پروگرامز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے فلیگ شپ ہاؤسنگ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر موجودہ گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی جائے گی۔

نئے پروگرام کے تحت خستہ حال، بوسیدہ اور کمزور چھتوں والے گھروں کی مرمت اور بحالی کے لیے 5 لاکھ روپے تک معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ گھروں پر نئی منزل یا اضافی فلور بنانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک سود فری آسان اقساط پر قرض دینے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحران کے وقت صرف بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہی اچھی گورننس کی پہچان ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ گھروں کی تعمیر اور بہتری کے لیے آسان قرض کا حصول مزید سہل بنایا جائے اور غریب شہریوں پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

یہ بھی دیکھیں: حکومت کا چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بلاسود قرض پروگرام کا اعلان

اجلاس میں "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کے لیے بلا سود آسان اقساط پر قرض منظور کیے گئے۔

اب تک ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ منصوبے کے لیے 217.8 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ 34 ہزار 343 گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے 27 ہزار سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 12 لاکھ 78 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی کر دی

اجلاس میں "اپنی زمین، اپنا گھر" پروگرام پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے تحت 23 اضلاع میں 2 ہزار پلاٹ فراہم کیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جن بے گھر خاندانوں کو مفت پلاٹ دیے گئے ہیں، انہیں گھر بنانے کے لیے قرض کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" اور اس سے منسلک تمام پروگرامز میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں