زیارت میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید

زیارت
زیارت میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 7 2026 |
کوئٹہ (سنو نیوز) زیارت میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں 9 اہلکار شہید ہو گئے۔

ایس پی زیارت کے مطابق مانگی میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ایس پی زیارت عبدالقدوس نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 5 پولیس اہلکاروں کو حملہ آور اپنے ساتھ بھی لے گئے، مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 10 جولائی تک بارشوں کا الرٹ، دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیارت میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 9 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ایسے بزدلانہ حملے امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کا کہنا ہے کہ زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےخلاف کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، ایف سی، پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نےکلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔

شاہد رند کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں ایس ایچ اوز تھانہ منگی اور تھانہ کواس، اے ٹی ایف انچارج اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 پولیس اہلکاربحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں