نوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار تلاش کرنے میں تیزی لائی جائے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کو نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔
فوٹو بشکریہ سرکاری میڈیا
Updated | Published July, 6 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کو نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، چودھری سالک حسین شریک تھے۔

وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین نیوٹیک راجا قمر الاسلام، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹر ہو چکے ہیں، بیرون ملک تعمیرات، زراعت، سیاحت، صحت، ٹرانسپورٹ، بائیوٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، شپ بلنڈنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، نرسنگ، دواسازی اور اشیاء خورونوش کی تیاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: بھارت کیجانب سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کیلئے تزویراتی چیلنج

حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان شعبوں میں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تربیتی پروگرام جاری ہیں، پاکستانی سفارتخانے مختلف ممالک میں میسر روزگار کے مواقع اور ان کیلئے درکار قابلیت ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی تلاش میں تیزی لے کر آئیں، پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹائز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کو وزارت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، نیووٹیک اور یوتھ پروگرام ہنر اور مختلف زبانوں کے کورسز بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت با صلاحیت ہے، بین الاقوامی معیار کی تعلیم و عالمی سطح پر رسائی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں، پاکستانی سفارتخانے بیرون ملک میسر روزگار کے مواقع سے آگاہی اور ڈیٹا کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کریں۔

اس کو بھی دیکھیں: اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی کر دی

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سرٹیفیکیشنز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام ادارے مختلف ممالک سے روابط مضبوط کریں، جن ممالک میں پاکستانی ہنرمند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہیں ان کی زبان کی تعلیم بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیووٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیت کے اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹینیشن سینٹرز کے قیام پر بھی رپورٹ پیش کی جائے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں