آزاد کشمیر کے فیصلے عوامی مفاد کے مطابق ہوں گے، عبدالعلیم خان

صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان
عبدالعلیم خان نے آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کے موقع گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی محرومیوں کا ازالہ، معیاری تعلیم، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور شفاف طرز حکمرانی ان کی جماعت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے فیصلے وہیں کی عوام کی مرضی اور مفاد کے مطابق کیے جائیں گے۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنی سیاسی رفاقتوں کے ساتھ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ان کے ہمراہ کرنل کرنل محبوب، علی خان سونی، ملک ذوالفقار، صاحبہ صدیق، ریاض گجر، طاہر کھوکھر، راجہ طالب، مرتضیٰ علی احمد، جبار مغل، تقدیس گیلانی اور دیگر رہنما بھی پارٹی میں شامل ہوئے۔

شمولیتی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے اور بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی زندگی آسان بنانا اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے متعلق الزامات کے ثبوت پیش کیے جائیں، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ اگر انکی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برسوں اقتدار میں رہنے والوں کو پہلے اپنی کارکردگی کا حساب دینا چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بھی انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں شاہراہوں اور موٹرویز کے کئی اہم منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں گلگت بلتستان میں شاہراہوں پر کام ہو رہا ہے جبکہ سکھر تا کراچی موٹروے کو بندرگاہ سے منسلک کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے پر رواں سال کام شروع ہوگا، لاہور، سیالکوٹ موٹروے کو چار کے بجائے چھ رویہ بنایا جا رہا ہے، لاہور، سیالکوٹ، کھاریاں، اسلام آباد موٹروے کی تعمیر بھی جاری ہے جس سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان تقریباً 100 کلومیٹر کا فاصلہ کم ہو جائے گا، اسلام آباد۔ مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دی جا رہی ہے جبکہ مظفرآباد کو مانسہرہ سے بھی جدید شاہراہ کے ذریعے منسلک کیا جائے گا، جس سے آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں سفری سہولتیں بہتر ہوں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں