اسحاق ڈار سے متعلق الزامات کے ثبوت پیش کیے جائیں، رانا ثنا اللہ
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس مقدمے کا حوالہ دیا جارہا ہے اسے اسحاق ڈار کا کیا تعلق ہے ؟ اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن یا حکومت نے کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے تو اس کے ثبوت بھی لانے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے، اس لیے تحقیقات کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے امیج کا ذرا سا بھی احساس ہے تو اسحاق ڈار استعفیٰ دیں: فیصل واوڈا
فیصل واوڈا کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ "انقلابی لیڈر" ہیں، اس لیے بعید نہیں کہ وہ انقلاب لانے کے لیے اس نوعیت کی باتیں کرتے رہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اللّٰہ کرے انکی یہ جدوجہد کامیاب ہو جائے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا آئینی اختیار ہے، وزارتوں میں تبدیل کو حکومت کی تبدیلی قرار نہیں دیا جا سکتا، انکا کہنا تھا کہ حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی جبکہ حکومت کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والے خود بھی اعتراف کرتے ہیں کہ وہ صرف اندازے لگا رہے ہیں۔