پاکستان کے امیج کا ذرا سا بھی احساس ہے تو اسحاق ڈار استعفیٰ دیں: فیصل واوڈا

فیصل واوڈا
آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ ان کے ایک قریبی رشتہ دار سے متعلق سنگین نوعیت کے مقدمے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کے ایک قریبی رشتہ دار پر غیر ملکی خواتین کو پاکستان بلا کر مبینہ زیادتی، تشدد اور بھتہ خوری کے الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ شخص کی گرفتاری مبینہ طور پر ایک غیر ملکی سفارت خانے کی مداخلت کے بعد عمل میں آئی۔

فیصل واوڈا نے الزام لگایا کہ کیس کو اصل الزامات کے بجائے صرف بھتہ خوری تک محدود رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ متاثرہ غیر ملکی خواتین کو بھی جلد ملک سے واپس بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کمزور نہیں، پہلے سے زیادہ مضبوط ہے: سلمان اکرم راجہ

انہوں نے کہا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ ہونے والا بیان اب تک سامنے نہیں آیا جبکہ میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے بھی شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔

آزاد سینیٹر نے ملکی سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بااثر طبقہ احتساب سے بالاتر دکھائی دیتا ہے اور اس معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی بھی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ماضی میں بھی مختلف اہم معاملات پر پیشگی نشاندھی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے سامنے حقائق لاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کے یہ الزامات ان کا موقف ہیں جن کی متعلقہ حکومتی حکام یا اسحاق ڈار کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں