عمران خان کیخلاف قائم تمام مقدمات بے بنیاد ہیں: علیمہ خان

علیمہ خان
علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم تمام مقدمات بے بنیاد ہیں اور اگر انہیں انصاف ملا تو انکی رہائی ممکن ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان کا موقف صرف عمران خان کے قانونی اور آئینی حقوق کی بحالی ہے، ملاقاتیں انکی بنیادی ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، علاج اور دیگر بنیادی حقوق ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے امیج کا ذرا سا بھی احساس ہے تو اسحاق ڈار استعفیٰ دیں: فیصل واوڈا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھائی سے ملاقات کی اجازت دینا کسی پر احسان نہیں بلکہ ان کا قانونی اور آئینی حق ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس سے قبل 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت سوال نامے کا جواب جمع کرا دیا تھا، ان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ دفاع کے حق میں مزید شواہد بھی پیش کیے جائیں گے جبکہ ایڈووکیٹ فتح اللّٰہ برکی کو دفاعی گواہی کے طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں