اسلام آباد پولیس میں بھرتیاں، محسن نقوی کا اہم اعلان
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ میں پاکستان کی خدمت کا جذبہ، ہمت اور دیانت کے ساتھ کام کرنے کا عزم ہے تو یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔
To the young boys and girls of Pakistan
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 3, 2026
A long awaited opportunity is here, Islamabad Police is recruiting for 1,712 vacancies.
If you have the passion to serve Pakistan with honor, courage, and integrity, this is your chance. Candidates from any province, region, and corner of… pic.twitter.com/jYCrsdSkjP
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی صوبے، علاقے یا شہر سے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ٹیسٹ آپ کے قریبی علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ صرف 4 دن باقی ہیں، اس سنہری موقع کو ضائع نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی میں بڑی آسانی
انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا واحد معیار میرٹ ہوگا۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش فوری نااہلی کا باعث بنے گی۔