بارش ہوگی یا دھوپ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Pakistan Weather Forecast
فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں تقریباً 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، تاہم شام کے وقت بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں وقتی کمی آ سکتی ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس 2027 کا مکمل شیڈول جاری

کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں