سی ایس ایس 2027 کا مکمل شیڈول جاری

CSS Exam 2027
فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2027 کے سالانہ امتحانات کیلئے ابتدائی شیڈول جاری کر دیا۔

جاری کردہ شیڈول میں امیدواروں کیلئے اسکریننگ ٹیسٹ، آن لائن درخواستوں، دستاویزات جمع کرانے اور تحریری امتحان کی تمام اہم تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری ایڈوانس پبلک نوٹس کے مطابق سی ایس ایس 2027 کے امتحانی عمل کا آغاز رواں سال اگست میں ہونے والے ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ ایم پی ٹی  کی درخواستوں سے ہوگا۔

نوٹس کے مطابق ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستیں 3 اگست 2026 سے وصول کی جائیں گی اور امیدوار 20 اگست 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان میں شرکت کے خواہشمند تمام امیدواروں کے لیے ایم پی ٹی پاس کرنا لازمی ہوگا۔ یہ ابتدائی اسکریننگ ٹیسٹ 27 ستمبر 2026 کو ملک بھر کے مختلف امتحانی مراکز میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ایم سی کیوز پر مشتمل سوالات پوچھے جائیں گے۔

اسکریننگ ٹیسٹ کے بعد سی ایس ایس 2027 کے باقاعدہ تحریری امتحان کا اشتہار 8 نومبر 2026 کو جاری کیا جائے گا۔ تحریری امتحان کے لیے اہل امیدوار 10 نومبر سے 25 نومبر 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر، ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز

آن لائن درخواست جمع کرانے کے بعد امیدواروں کو اپنی درخواست کی ہارڈ کاپی اور تمام ضروری تعلیمی و دیگر دستاویزات 4 دسمبر 2026 تک ایف پی ایس سی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں جمع کرانا ہوں گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں