سانحۂ کاہنہ: بچوں کے جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار، رقت آمیز مناظر

سانحۂ کاہنہ
نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published July, 1 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): کاہنہ میں المناک سانحے میں جاں بحق بچوں کے جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار تھی اور نماز جنازہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک سانحے پر پورے شہر کی فضا سوگوار ہے اور پورا علاقہ غم سے نڈھال ہے۔

پھول جیسے معصوم بچوں کے جنازے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور نمازِ جنازہ کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام معصوم بچوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں لواحقین، اہلِ علاقہ اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جاں بحق ہونے والے 14 بچوں میں سے 7 بچوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جن میں علی، دعا، ارتضیٰ، رمشا، عبداللہ، ایمان فاطمہ اور عروج فاطمہ شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کی عمریں محض 4 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق

دوسری جانب کاہنہ ہسپتال لائے گئے زخمی بچوں میں سے 6 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہونے پر انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سر اور اعصابی چوٹوں کے باعث ایک زخمی بچے اور ٹیوشن سینٹر کی ایک لیڈی ٹیچر کو فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل کیا گیا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب مکان مالک سمیت 5 افراد پولیس کی حراست میں ہیں اور کیس کی ہر زاویے سے سخت تفتیش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز کاہنہ روڈ پر قائم ٹیوشن سینٹر کی کمزور چھت پر تعمیرات اور مرمت کا کام جاری تھا، کہ چھت پر ضرورت سے زیادہ وزن ہونے کے باعث لوہے کے ٹی آر گارڈر بوجھ برداشت نہ کر سکے اور یکدم ٹوٹ گئے،

جس سے منوں وزنی ملبہ نیچے پڑھتے ہوئے بچوں پر جا گرا، واقعے کے وقت سینٹر میں 35 بچے موجود تھے، جن میں سے 14 معصوم جانیں ضائع ہو گئیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں