حکومت کو مذاکرات کیلئے ماحول بنانا ہوگا: بیرسٹر گوہر علی

بیرسٹر گوہر علی خان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 1 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی کیونکہ بات چیت سے قبل اعتماد کا ماحول پیدا کرنا ہوگا جو کہ ضروری ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کررہی ہے جبکہ دوسری جانب پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو سزائیں دی جارہی ہیں اسلیے ایسے حالات میں مثبت پیش رفت ممکن نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت واقعی مذاکرات چاہتی ہے تو پہلے ایسا ماحول بنانا ہوگا جس سے اعتماد بحال ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی افواہیں بے بنیاد قرار

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی تھی، جس پر پی ٹی آئی نے بھی واضح کیا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملاقاتیں سب کا بنیادی حق ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو بھی ملاقات کی اجازت دی جائے کیونکہ 36 ہفتے گزرنے کے باوجود ملاقات نہ ہونے سے تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت عملی اقدامات کرے تاکہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ سکے اور سیاسی کشیدگی میں کمی آئے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں