ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی افواہیں بے بنیاد قرار

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 30 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

کوٹ لکھپت جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد بالکل خیریت سے ہیں اور اس وقت جیل میں موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ایسی خبروں میں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو معمول کے طبی معائنے کے لیے وقتاً فوقتاً پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)، حمید لطیف ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال لے جایا جاتا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔

جیل حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کا سزاؤں کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

واضح رہے کہ مئی 2023 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا گیا جس کے دوران پرتشدد مظاہروں میں سول و سرکاری عمارات کو نقصان پہنچایا گیا۔

پرتشدد مظاہروں میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کارکنان کو اکسانے پر مقدمات درج کیے گئے تھے، یاسمین راشد و دیگر رہنماؤں کو متعدد مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں اور وہ کوٹ لکھپت سمیت مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.61 ▼ 0.94
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.16 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.13 ▲ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.19
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.26
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.86 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں