حکومت نے پنک ٹیکسی اسکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا

Pink Taxi Scheme
فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے اپنے اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پنک اسکوٹی اسکیم کے بعد پنک ٹیکسی اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئی اسکیم کا مقصد خواتین کو محفوظ، بااعتماد اور آسان سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور خودمختاری کیلئے متعدد انقلابی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک وہیکلز (ای وی) ٹیکسی اسکیم میں خواتین کیلئے خصوصی پنک ٹیکسی اسکیم بھی شامل کی جا رہی ہے، جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کوئی مرد پنک اسکوٹی استعمال کرتے ہوئے پایا جائے تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے، حکومت کو ایسی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بعض خواتین کے اہل خانہ، خصوصاً بھائی، ان کے نام پر فراہم کی گئی پنک اسکوٹیز استعمال کر رہے ہیں، جس کے تدارک کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنک اسکوٹی اسکیم نے خواتین میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا رجحان نمایاں طور پر بڑھایا ہے،ان کے مطابق جب اسکیم کا آغاز کیا گیا تو صرف 150 خواتین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود تھا، جبکہ اب 25 ہزار سے زائد خواتین لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ہدف مستقبل میں ایک لاکھ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس دلوانا ہے، جس کے بعد انہیں اسکوٹیز کی فراہمی بھی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں