ٹنڈو محمد خان: کار پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما غلام نبی مگسی اور اہلیہ جاں بحق

پیپلز پارٹی رہنما غلام نبی مگسی
پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب غلام نبی مگسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
ٹنڈو محمد خان: (سنو نیوز) سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں بلڑی شاہ کریم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب غلام نبی مگسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دعا مگسی موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ غلام نبی مگسی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

واقعے میں ایک اور خاتون کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  روٹی مانگنے پر تکرار، بدبخت بیٹے نے ماں کی جان لے لی

اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا، جبکہ مزید شواہد اور بیانات کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں