مؤقف پر قائم ہوں، پارٹی نے کہا تو خاموش ہو جاؤں گا: خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کی تنقید کو جمہوری حق قرار دیتے ہوئے خوش دلی سے قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی جماعت کی قیادت انہیں شٹ اپ کال دے گی تو وہ اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے خاموش ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی ہے: علی پرویز ملک
انہوں نے کہا کہ بعض سیاست دان کشمیر کے انتخابات کی سیاست میں جنگ کے دوران قربانیاں دینے والوں کی خدمات کو نظر انداز کر رہے ہیں جو کسی صورت مناسب نہیں، ان کے بقول قومی معاملات پر ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
وزیر دفاع نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر سیاسی مفادات غالب آتے دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کا جائزہ لے گی آیا مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ان معاملات کا قابل قبول حل نکالا جاسکتا ہے یا نہیں۔
خواجہ آصف نے زور دیا کہ قومی مفاد کے معاملات پر تمام سیاسی قوتوں کو باہمی احترام اور سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔