اب تک پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کی ہے: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی/فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اس ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی پلیٹس قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، اور حکومت ایندھن کی قیمتوں کے تعین میں شفاف اور ذمہ دارانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ حکومت نہ تو کسی مخصوص شعبے کو غیر ضروری ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی طبقے پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور معاشی حالات کے دائرے میں رہتے ہوئے عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر تک کمی کی ہے، جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے، تاکہ ملک کی معیشت پر بھی دباؤ نہ پڑے اور عوام کو بھی زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ توانائی کے شعبے میں استحکام لایا جائے اور صارفین کو قابلِ برداشت نرخوں پر ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں