حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات
وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا/ فال فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published June, 27 2026 |
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 55 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ قیمتوں پر عملدرآمد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ پندرہ روز تک برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازسرنو تعین ہر پندرہ روز بعد کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، ٹیکسوں، پیٹرولیم لیوی، ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن سمیت مختلف عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے، جس کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہو رہا ہے ؟

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام سے ٹرانسپورٹ، صنعتی شعبے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر فوری اضافی دباؤ نہیں پڑے گا، تاہم عوام کی بڑی تعداد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظر قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہی تھی۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز، کسانوں اور کاروباری حلقوں نے حکومت کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ قیمتوں میں اضافہ نہ ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے، تاہم موجودہ مہنگائی کے پیش نظر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ضرورت تھی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▲ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.67 ▲ 1.19
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.03 ▲ 0.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.87 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں