پاکستان میں پیٹرول کتنے روپے سستا ہو رہا ہے ؟
تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچی تھیں۔ تاہم اب ایران امریکا کشیدگی میں کمی اور دونوں ممالک کے ایم او یو پر دستخط کے ساتھ جاری مذاکرات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
آج بھی بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ آج لندن برینٹ خام تیل کی قیمت میں مزید 2.08 فیصد کمی ہوئی، جس سے فی بیرل قیمت 73.77 ڈالر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس خام تیل آج 2.05 فیصد سستا ہوا، اور فی بیرل قیمت 77.44 ڈالر پر ا ٓگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں ایک شہری کی 5 ہزار 598 بیویاں؟
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں ابھی مزید کمی ہوگی۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے سمری تیار کر لی ہے جس میں 20 سے 50 روپے فی لیٹر تک ممکنہ کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 74 روپے فی لیٹر تک بڑی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔