مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری
دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی تھی جس کے تحت پیٹرول 74 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 67 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ اب حکومت نے انہی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔