پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری

King Salman Umrah Guests
فائل فوٹو
Updated | Published June, 25 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس کے بعد قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کے ماہانہ فیوچرز 1.22 ڈالر (1.65 فیصد) کمی کے ساتھ 72.52 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 1.02 ڈالر (1.45 فیصد) کمی کے بعد 69.32 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے،امارتی مربن آئل کی قیمت 66.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

 اگست کے برینٹ معاہدے کی قیمت ستمبر کے معاہدے سے کم ہونے سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ قلیل مدت میں تیل کی فراہمی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

 مالیاتی ادارے آئی جی (IG) کے تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کی تیز رفتار بحالی نے مارکیٹ کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ سرمایہ کار توقع سے کہیں زیادہ جلد معمولات کی واپسی کو قیمتوں میں شامل کر رہے ہیں،بدھ کے روز بھی برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والے ابتدائی معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک دوبارہ شروع ہو گئی ہے، معاہدے کے تحت آئندہ 60 روز تک ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر اہم معاملات پر مذاکرات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں سال ایک ہزار عمرہ زائرین شاہی مہمان بنیں گے

 دوسری جانب عمان نے آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکروں کی روانگی آسان بنانے کیلئے عارضی بحری راستے کھول دیے ہیں، جبکہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن اور عمانی حکام بحری نقل و حرکت کو مربوط بنانے میں مصروف ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.05 ▼ 0.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.77 ▼ 1.40
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.96 ▼ 1.91
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.27 ▼ 0.94
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں