ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Bannu Ambulance Attack
فائل فوٹو
Updated | Published June, 26 2026 |
بنوں:(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سی پیک سرکلر روڈ پر نجی ایمبولینس کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق نجی ایمبولینس معمول کے مطابق سفر کر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ شدید فائرنگ کے باعث ایمبولینس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر دہشت گردی معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی رائے مکمل تفتیش کے بعد دی جائے گی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بنوں میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.59 ▼ 0.46
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.48 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.10 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.66
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.88 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں