خلع کی صورت میں حق مہر کی واپسی سے متعلق عدالت کا اہم فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے خلع، حق مہر اور ازدواجی حقوق سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 24 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے خلع، حق مہر اور ازدواجی حقوق سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ رخصتی نہ ہونے یا میاں بیوی کے اکٹھے نہ رہنے کے باوجود خاتون حق مہر کی حقدار رہتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ رخصتی نہ ہونے یا ازدواجی تعلق قائم نہ ہونے کی صورت میں بھی مہر سے متعلق قانونی حق ختم نہیں ہوتا۔ اگر نکاح نامے میں مہر کی ادائیگی کا وقت درج نہ کیا گیا ہو تو شوہر پر پورا حق مہر فوری طور پر ادا کرنا لازم ہوگا۔

فیصلے کے مطابق اگر نکاح نامے میں مہر کی تفصیل یا ادائیگی کی شرائط واضح نہ ہوں تو قانون کے تحت مکمل مہر مطالبے پر واجب الادا تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی رسیدیں دینے اور سیل چھپانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ نکاح نامے میں درج 10 تولہ سونا، ایک کنال زمین اور مکان فوری ادائیگی والے مہر کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کی ادائیگی شوہر کی ذمہ داری ہوگی۔

عدالت نے خلع کے حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون خلع کی بنیاد پر شادی ختم کرنا چاہے تو اسے حق مہر کا 25 فیصد حصہ شوہر کو واپس کرنا ہوگا۔ عدالت کے مطابق خلع کی بنیاد پر نکاح اسی صورت فوری طور پر ختم تصور کیا جائے گا جب خاتون مہر کا 25 فیصد حصہ شوہر کو واپس کرے۔
لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو خاندانی قوانین اور حق مہر سے متعلق مقدمات میں ایک اہم قانونی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.67 ▲ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.17 ▼ 0.77
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.87 ▼ 0.76
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.21 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.87 ▲ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں