علی ڈار سے وزیراعظم کے مشیرِ سیاحت کی ملاقات، تعاون پر اتفاق

وزیرِاعظم کے مشیر و نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار سے ملاقات کی ہے۔
فوٹو بشکریہ سرکاری میڈیا
Updated | Published June, 22 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیرِاعظم کے مشیر و نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کے سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاحتی صنعت میں موجود وسیع اور غیر استعمال شدہ امکانات پر گفتگو کی اور اس امر پر زور دیا کہ سیاحت کا شعبہ اقتصادی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری، روزگار کے نئے مواقع اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرانے کے لیے جامع حکمتِ عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ہرقسم کی فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جدت، بہتر طرزِ حکمرانی اور معیشت کے مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

دونوں شخصیات نے سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے وابستہ فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے، عالمی مسابقت میں اس کی پوزیشن مستحکم ہو اور نوجوان نسل کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں