نویں اور دسویں محرم کو سرکاری چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published June, 22 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 جون کو 9 محرم جبکہ 26 جون کو یوم عاشور (10 محرم) کے موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے بھی یوم عاشور کے موقع پر نویں اور دسویں محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون (جمعرات اور جمعہ) کو سندھ بھر میں سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری، نیم سرکاری، بلدیاتی اور خودمختار ادارے بند رہیں گے، جبکہ دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ جمعرات اور جمعہ کی چھٹی کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے سے شہریوں رواں ہفتے کے اختتام پر اکٹھی چار چھٹیاں ملیں گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں