پنجاب: بیٹیوں کو گھر بیٹھے فن اور ہنر سیکھانے کیلئے "سحر" پروگرام کا آغاز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی بیٹیوں کو گھر بیٹھے فن اور ہنر سیکھانے کیلئے”سحر“پروگرام کا آغاز کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published June, 22 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی بیٹیوں کو گھر بیٹھے فن اور ہنر سیکھانے کیلئے ”سحر“ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژنری اقدامات کے تحت پنجاب کی بیٹیوں کیلئے پہلی بار ”سکل انہانسمنٹ تھرو ہوم ریچ پروگرام“ (سحر) جیسے مثالی پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پنجاب بھر کی عام خواتین کو گھر بیٹھے فن اور ہنرمند بنایا جائیگا، ہنرمند لیبر فورس میں خواتین کا تناسب بڑھانے کے”سحرپروگرام“ پر 97 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 5 ہزار 365 خواتین کو گھر بیٹھے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ دی جائے گی، دور دراز علاقوں،سیمی اربن اور اربن ایریاز میں بیوٹیفکیشن سروسز، ہاسپٹیلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کورسز کرائے جائیں گے۔

پی ڈی سی پی کے ذیلی ادارے آئی تھم کے اشتراک سے ایک ہزار 260 خواتین کیلئے ہاسپٹیلٹی کورس کرائے جائیں گے۔

”سحر“ پروگرام کے تحت کی ہاسپٹیلٹی ٹرینی خواتین کو کلنری آرٹس، بیکنگ، گیسٹ ریلیشن، فرنٹ ڈیسک اور ایئر لائن مینجمنٹ سکھائی جارہی ہے، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں ”سحر“پروگرام کے تحت ہاسپٹیلٹی ٹریننگ کورس کے پہلے بیج نے ٹریننگ مکمل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بائیک اب ہر ایک کیلئے، حکومت کا بڑی سکیم لانے کا فیصلہ

چار اضلاع میں 5 206خواتین کیلئے نیل بار کے تعاون سے بیوٹیفکیشن کورسزکا اہتمام کیا گیا ہے، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں ٹرینی خواتین کو ہیر اسٹائلنگ، سکن کیئر، میک اپ اور نیل آرٹ بھی سکھائے جارہے ہیں۔

پروگرام کے تحت 2040ٹرینی خواتین کوپی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے چھ ماہ کا ڈیجیٹل سکل کا کورس کرایا جائے گا، ”سحر“پروگرام کے تحت ٹرینی خواتین کو لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ ڈیوائس، ڈیٹا پیکیج اور ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔

سحر پروگرام میں دراز اور شوپی فائی سمیت ای کامرس، انگلش لینگویج،پراڈکٹ ریسرچ اور فنانشل لٹریسی سکھائی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سحر پروگرام میں ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کیلئے کامیابی کی دعاکی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی عورت معاشی طور پر مضبوط ہو گی تو ملک بالخصوص پنجاب ترقی کرے گا، پنجاب کی وویمن پاپولیشن کو قابل قدر اثاثہ بنارہے ہیں، ”سحر“پروگرام کے اجرا کا مقصد خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے، بیوہ، متعلقہ اور مینارٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین کو سحرپروگرام میں ترجیح دی جائے گی۔

اس کو بھی دیکھیں: پی آئی ایس پی کا خواتین بینیفشریز کیلئے انقلابی اقدام

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے پہلی مرتبہ گھر کی دہلیز پر ووکیشنل سکل پروگرام کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے، ٹریننگ کورس کرنے والی خواتین باآسانی اپنا روزگار کما کر معاشرے کا مفید شہری بن سکتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب”سحر“ پروگرام کے تحت ٹریننگ کرنے والی خواتین کے لئے جاب پلیسمنٹ کے مواقع بھی مہیا کرے گی، پنجاب میں خواتین کیلئے گھر کی دہلیز پر ووکیشنل ٹریننگ کا مقصد صنفی مساوات قائم کرنا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں