انسداد دہشت گردی عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا دی

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف سی اہلکار کے قتل کے کیس میں فتنہ الہندستان کی ریکروٹمنٹ ایجنٹ ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published June, 22 2026 | Muhammad Bilal
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سکیورٹی اہلکار کے قتل کے کیس میں فتنہ الہندستان کی ریکروٹمنٹ ایجنٹ ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

بلوچستان حکومتی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کو 2024 میں گوادر کے راجی مُچی احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا ئی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق گوادر احتجاج کے دوران ماہ رنگ لانگو اور اس کے ساتھی صبغت اللہ شاہ کی قیادت میں انتشاریوں نے ڈیوٹی پر معمور سکیورٹی جوان شبیر بلوچ کو گھیرا اور پتھروں کے وار سے اس کی جان لے لی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو برس کی طویل قانونی جنگ کے بعد جس میں ماہ رنگ لانگو اور اس کے حواریوں نے ججوں کو دھمکایا اور کیس میں خلل ڈالنے کی بے پناہ کوشش کی تاہم آج کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فتنہ الہندستان کی ریکروٹمنٹ ایجنٹ ماہ رنگ بلوچ اور اس کے ساتھی صبغت اللہ شاہ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے آفریدی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ کے خلاف یہ فیصلہ بلوچستان میں تشدد، ہنگامہ آرائی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے تسلسل میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہ رنگ بلوچ جو طویل عرصہ سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے نام پر متنازع سرگرمیوں کی قیادت کر رہی ہے، اسے گزشتہ برس مارچ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.23 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.67 ▼ 0.55
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.40 ▲ 0.01
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.10
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0 ▼ 462,995.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 111.49
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں