بنوں میں زور دار دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بنوں
آئی ای ڈی دھماکے میں مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published June, 20 2026 |
بنو (ویب ڈیسک) بنوں میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقہ پینگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، جس سے مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر ڈاٹسن ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم

آئی ای ڈی دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، جسے نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہے۔

بنوں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد لائے گئے زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-20 USD to PKR 278.30
2026-06-20 EUR to PKR 319.45
2026-06-20 GBP to PKR 368.31
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-20 Silver (XAG) 1 Ounce 19,101.79
2026-06-20 Gold (XAU) 1 Ounce 1,195,571.57
2026-06-20 Platinum (XPT) 1 Ounce 485,986.18
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-20 Petrol (Super) 373.78
2026-06-20 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-20 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں