پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کردیا

ایم ڈی کیٹ 2026
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کردیا، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا۔

پبلک نوٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلوں کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ اتوار 16 اگست 2026 کو صبح 10 بجے ملک بھر میں منعقد ہو گا، پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق پنجاب میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور (UHS)، سندھ میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور (KMU)، بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ (BUMHS) جبکہ اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سعودی عرب کے شہر ریاض کے امیدواروں کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد (SZABMU) کو سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کمی

پبلک نوٹس کے مطابق امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن 22 جون 2026 سے شروع ہوگی جبکہ معمول کی فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ تاخیر سے رجسٹریشن 13 جولائی 2026 تک کرائی جا سکے گی۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق پاکستان میں قائم ٹیسٹ سینٹرز کے لیے رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی۔

بین الاقوامی ٹیسٹ سینٹ کے لیے رجسٹریشن فیس 45 ہزار روپے اور لیٹ رجسٹریشن فیس 55 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، تمام فیسیں ناقابل واپسی اور ناقابل منتقلی ہوں گی۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن مکمل کریں اور متعلقہ یونیورسٹیوں کی ویب سائٹس سے مزید تفصیلات حاصل کرتے رہیں تاکہ داخلہ ٹیسٹ سے متعلق تمام ضروری معلومات بروقت دستیاب رہ سکیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-20 USD to PKR 278.30
2026-06-20 EUR to PKR 319.45
2026-06-20 GBP to PKR 368.31
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-20 Silver (XAG) 1 Ounce 19,101.79
2026-06-20 Gold (XAU) 1 Ounce 1,195,571.57
2026-06-20 Platinum (XPT) 1 Ounce 485,986.18
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-20 Petrol (Super) 373.78
2026-06-20 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-20 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں