آزاد کشمیر: ن لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

انتخابات سے قبل آزاد کشمیر میں سیاسی پارہ ہائی ہو گیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 19 2026 | Muhammad Bilal
مظفرآباد: (ویب ڈیسک) انتخابات سے قبل آزاد کشمیر میں سیاسی پارہ ہائی ہو گیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی رکن قانون ساز اسمبلی بیگم امتیاز نسیم تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

لیگی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بیگم امتیاز نسیم اور ان کے ساتھیوں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ بیگم امتیاز نسیم اور ان کے ساتھیوں نے لیگی قافلے میں شمولیت اختیار کی، انہیں پارٹی میں بھرپور عزت اور احترام دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست عزت، احترام اور عوامی خدمت کا نام ہے، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے چہروں کو مکمل عزت اور نمائندگی دی جائے گی ، بیگم امتیاز نسیم کی شمولیت سے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز

اس موقع پر بیگم امتیاز نسیم نے ن لیگ میں شمولیت پر کہا کہ میں ایسا محسوس ہو رہا اپنے گھر واپس آئی ہوں، میرے مرحوم شوہر کرنل (ر) نسیم مسلم لیگ (ن) کے بانی رہنماؤں میں شامل تھے، اپنے حلقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیے اسی جذبے سے کام کروں گی جیسے خود الیکشن لڑ رہی ہوں، مشتاق منہاس و دیگر لیگی امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائیں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں