مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published June, 19 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ اورگڈز کرایوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کاحکم دیا اور مشکل صورتحال میں بھرپورساتھ دینے پرعوام کاشکریہ ادا کیا۔

مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں نمایاں کمی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو سراہا اورکہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی صورتحال میں بہتری آنے پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا وعدہ پورا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے دوران قوم کو انرجی بحران سے محفوظ رکھنا وزیراعظم محمد شہباز شریف کاتاریخی کارنامہ ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشکل وقت میں تاریخ سازکاوشوں سے دنیاکو انرجی اور معاشی بحران سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے والوں کے گرد شکنجہ تنگ

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا بھرپورفائدہ عوام کو ہر صورت پہنچنا چاہیے، پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کے پیش نظر اشیائے خور و نوش کے نرخ بھی نیچے آنے چاہئیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-19 USD to PKR 278.30
2026-06-19 EUR to PKR 319.00
2026-06-19 GBP to PKR 367.57
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-19 Silver (XAG) 1 Ounce 19,547.14
2026-06-19 Gold (XAU) 1 Ounce 1,207,415.08
2026-06-19 Platinum (XPT) 1 Ounce 503,912.98
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-19 Petrol (Super) 373.78
2026-06-19 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-19 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں